ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے، امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا : سٹیو وٹکوف

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا لیکن مستقبل میں ایران کویورینیئم افزودہ کرنےنہیں دیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا مقصد ایران کو یورینئیم کی افزودگی سےروکنا تھا۔ امریکی مندوب برائےمشرق وسطیٰ نے مزید کہا کہ مستقبل میں کسی بھی معاہدےکے تحت ایران کو یورینیئم افزودگی کاحق نہیں ملےگا اور ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائےگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap