قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ میں جھڑپ کے دوران 7اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں جھڑپ کے دوران 7اسرائیلی فوجی مارے گئے، جن میں 6سپاہی اور ایک افسر شامل ہے۔
فوجی حکام کے مطابق جنوبی غزہ میں ایک اور واقعہ میں کئی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ ساتوں اہلکار غزہ کے علاقے یونس خان میں تھے جہاں ان کی گاڑی میں نصب دھماکا خیز موادپھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔