ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے قائم مقام مشیر خارجہ محمد توحید حسین کا کہنا ہے کہ اگر وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کہا تو بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلادیش کے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہتے لیکن شیخ حسینہ کو کئی مقدمات کا سامنا ہے، یہ بھارتی حکومت کےلیے ایک شرمناک صورتحال ہے۔ توحید حسین نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت قانون نےکہا تو بھارت سےشیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے، بھارت بخوبی جانتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ بھارت اس مطالبے کا احترام کرے گا۔