فضائی و میزائل دفاع میں 400 فیصد اضافے کی ضرورت ہے، نیٹو کے سیکریٹری جنرل  نے خبردار کردیا

سورس: Picryl

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے لندن میں ایک اہم تقریر کے دوران یہ کہیں گے کہ فوجی اتحاد کو اپنی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں میں 400 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔ یہ مطالبہ رواں ماہ دی ہیگ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے اہم ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ روٹے رکن ممالک پر زور دیں گے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.5 فیصد تک بڑھائیں، اور مزید 1.5 فیصد سیکیورٹی سے متعلق دیگر امور پر خرچ کریں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے پانچ فیصد کے مجموعی ہدف کو پورا کیا جا سکے۔ گزشتہ ماہ روٹے نے عندیہ دیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ 24 اور 25 جون کو ہونے والے نیٹو اجلاس میں اس ہدف پر اتفاق ہو جائے گا۔

کئی یورپی ممالک نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔ برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2027 تک اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 2.3 فیصد سے بڑھا کر 2.5 فیصد کرے گا، جبکہ مستقبل میں تین فیصد تک لے جانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ جرمنی نے بھی اعلان کیا ہے کہ نئے نیٹو اہداف کے تحت اسے تقریباً 50 سے 60 ہزار مزید فعال فوجیوں کی ضرورت ہو گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap