سورس: File: WIkimedia Commons
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے یوکرین پر جنگ کے آغاز سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں یوکرینی فضائیہ کے مطابق مغربی یوکرین میں ایک فوجی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روسی حملے کا مرکزی ہدف وہ فضائی اڈہ تھا جو یوکرین کی مغربی سرحد کے قریب واقع ہے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری انہات نے یوکرینی ٹی وی کو بتایا کہ مرکزی حملہ ایک آپریشنل فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تھا، وہاں کچھ مقامات پر حملے کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔