کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

بگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔


نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سےبتایا کہ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں 3 گولیاں ماری گئیں۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔


دوسری جانب کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


کولمبیا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap