یورپ میں اسرائیل کی حمایت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ گئی، 6 ملکوں کے سروے میں حیران کن انکشاف

سورس: Pexels

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپ میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت کم ترین سطح پر آ گئی ہے، العربیہ کے مطابق یوگوو (YouGov ) کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ چھ بڑے یورپی ممالک میں اسرائیل کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کی تعداد 20 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، سپین اور اٹلی میں کیے گئے اس سروے میں زیادہ تر افراد نے فلسطینی مؤقف کو بہتر طور پر سمجھنے کا عندیہ دیا ہے، حالانکہ وہ مکمل طور پر اس سے متفق نہیں۔ برطانیہ میں 51 فیصد افراد نے کہا کہ وہ فلسطینی مؤقف کو سمجھ سکتے ہیں، جب کہ صرف 22 فیصد نے کہا کہ وہ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

سروے کے مطابق بیشتر افراد سمجھتے ہیں کہ آئندہ 10 سال میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کوئی مستقل امن معاہدہ ممکن نہیں۔ ڈنمارک میں 67 فیصد نے اس امکان کو رد کیا، جب کہ فرانس سب سے زیادہ پُرامید ملک رہا جہاں بھی صرف 29 فیصد نے امن کے امکانات کو ممکن سمجھا۔ فرانس، برطانیہ، بیلجیم اور نیدرلینڈز کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ 17 جون کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں مشترکہ لائحہ عمل پر بات کی جائے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap