ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینئر سول جج کریمنل ڈویژن احسان صابر نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے ملزمان جنید اور عرفان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمان کو کوٹ ادو سے گرفتار کیا گیا، ملزموں کی تحویل سے 10 بچے بھی بازیاب کروائے گئے، ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک ویب پر اپ لوڈ کرتے تھے۔
گرفتار ملزموں کے موبائل فونز سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کی گئی ہیں، جن کے مطابق 50 سے زائد بچوں کا جنسی استحصال ہوا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ویڈیوز جرمن شخص کو فروخت کی گئیں ، ملزمان سے ایک ہزار سے زائد پورن ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
ملزموں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے عدالت اجازت لے لی گئی ہے۔