لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میاں محمد اظہر طویل علالت کے بعد 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میاں محمد اظہر نے 1990 سے 2003 تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد اظہر پاکستان میں فٹبال کے سچے سرپرست تھے۔ ان کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ ان کی پاکستان فٹبال فیڈریشن اور فٹبال کے کھیل کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ فٹبال کے لیے ایک رہنمائی کرنے والی شخصیت تھے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔