نالے میں بہہ جانیوالی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا ، باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث ریٹائرڈ کرنل قاضی اور ان کی بیٹی 22 جولائی کی صبح گھر سے نکلتے ہی گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔

باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے ، گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap