سورس: X
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نومبر 2021 میں عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے انتخابی قانون میں ترمیم کی تھی، جس کے تحت کسی بھی نومنتخب رکنِ پارلیمنٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ 60 دن کے اندر پارلیمنٹ کے فلور پر حلف لے، بصورت دیگر اس کی نشست خودبخود خالی تصور کی جائے گی۔
مرتضیٰ سولنگی نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "مراد سعید، جو اب تک چھپے بیٹھے ہیں، اُنہیں عدالتوں سے ضمانت حاصل کر کے سینیٹ کے فلور پر آ کر حلف لینا ہوگا، ورنہ اُن کا منتخب ہونا ضائع ہو جائے گا۔"
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ الیکشن میں مراد سعید خیبر پختونخوا اسمبلی سے 26 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔