لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کروڑوں افراد روزانہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ لوگوں کی جانب سے روزانہ اس اے آئی چیٹ بوٹ سے کتنے سوالات پوچھے جاتے ہیں یا دیگر کام کرنے کے لیے کہا جاتا ہے؟ تو اس کا جواب کافی دنگ کر دینے والا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف 3 سال سے بھی کم عرصے میں دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں CHAT GPT نے ایک مرکزی کردار اختیار کر لیا ہے۔ روزانہ چیٹ جی پی ٹی کو ڈھائی ارب سے زیادہ درخواستیں (سوالات، تصاویر بنانے یا دیگر) موصول ہوتی ہیں۔ جن میں سے صرف امریکا سے ہی روزانہ 33 کروڑ سے زائد لوگ چیٹ جی پی ٹی سے کسی نہ کسی وجہ سے رجوع کرتے ہیں۔