روسی فوج یوکرین کے ایسے علاقے میں داخل کہ پوری جنگ کا نقشہ تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

سورس: Wikimedia Commons

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے پہلی بار یوکرین کے مشرقی علاقے دنیپروپیٹروفسک میں پیش قدمی کی ہے، جو تین سالہ جنگ کے دوران ایک بڑی زمینی پیش رفت اور علامتی طور پر کیف کے لیے ایک اہم دھچکا ہے۔

روئٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی ایک ٹینک یونٹ نے "ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک کی مغربی سرحد تک رسائی حاصل کر لی ہے اور دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔"

ماسکو کی جانب سے اگرچہ یوکرین کے پانچ علاقوں کے الحاق کا دعویٰ کیا گیا ہے، لیکن دنیپروپیٹروفسک کو تاحال باضابطہ طور پر شامل کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

روس کے حملے سے قبل دنیپروپیٹروفسک کی آبادی تقریباً 30 لاکھ تھی، جب کہ اس کے دارالحکومت دنیپرو میں ایک ملین کے قریب لوگ رہائش پذیر تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap