کراچی: میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے، سیکیورٹی گارڈ سہولت کار نکلا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔


نجی ٹی وی’’ جیو نیوز‘‘نےپولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے، فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور گرفتار سیکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
رجحان کو جلد جانیں۔      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap